ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کا دبدبہ،اشوک گہلوت نے حکومت کے کام پرمینڈیٹ بتایا

بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کا دبدبہ،اشوک گہلوت نے حکومت کے کام پرمینڈیٹ بتایا

Tue, 19 Nov 2019 21:54:31    S.O. News Service

جے پور19نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں 49 شہر ی اداروں میں ایک ہزارسے زائد کونسلروں کے لیے ہوئے انتخابات میں کانگریس کا دبدبہ رہا۔ پارٹی مجموعی طور 900 سے زائد وارڈوں میں جیتی اور کئی اہم جگہوں پر اس کا بورڈبنناطے ہے۔وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے اسے ان کی حکومت کے کام پر مینڈیٹ بتایاہے۔ریاستی الیکشن محکمہ کی ویب سائٹ کے مطابق نتائج آنے کے بعد تمام وارڈوں میں صورتحال صاف ہوگئی ہے۔ان نتائج کے مطابق مجموعی طور پر بات کی جائے تو کانگریس کے 961، بی جے پی کے 737، بی ایس پی کے 16، سی پی ایم کے تین، این سی پی کے دو امیدوارجیتے ہیں۔نتائج میں دلچسپ بات یہ ہے کہ 386 وارڈوں میں آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جو بہت سے جگہ بورڈ بنانے میں بڑا کردار ادا کریں گے۔وزیراعلیٰ گہلوت نے باڈی انتخابات میں کانگریس کی اچھی کارکردگی کو حکومت کے کام پر مینڈیٹ بتایاہے۔انھوں نے کہاہے کہ عوام نے میڈیٹ دیا ہے یہ سوچ کر کہ حکومت جس طرح پرفارم کر رہی ہے اس سمت میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔اشوک گہلوت نے کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جومسائل شہر کے ہیں ان کو ترجیح کی بنیاد پر حل کریں اور عوام نے اعتماد ظاہر کیا ہے ان توقع اور امیدوں کے مطابق حکومت کام کرے۔گہلوت نے کہاہے کہ میں عوام کو کہنا چاہوں گا کہ آپ مطمئن رہیں، ہم لوگ کام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔قابل ذکر ہے کہ ریاست میں تین شہر کارپوریشنز، 18 سٹی کونسل اور 28 نگر پالیکاؤں یعنی کل 49 اداروں میں رکن کونسلر کے عہدے کے لئے ہفتہ کو پولنگ ہوئی تھی۔


Share: